ورلڈ کپ فائنل: آئی سی سی نے امپائر کا فیصلہ درست قرار دیدیا

ورلڈ کپ فائنل: آئی سی سی نے امپائر کا فیصلہ درست قرار دیدیا


24نیوز: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل امپائرکماردھرماسینا کے دفاع میں آگئی، آئی سی سی کا کہنا ہے کہ امپائردھرماسینا نے ورلڈکپ فائنل میں اوورتھرو پر چھ رنز قانون کے مطابق دیے۔ 

ورلڈکپ فائنل کے دو ہفتوں بعد انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے بھی چپ توڑ دی۔ آئی سی سی کے جنرل منیجرجیف الرڈائس کا کہنا ہے کہ دھرماسینا نے فائنل کے دوران چھ رنز دیتے وقت قانونی تقاضے پورے کیے۔ ان کا کہنا ہے دھرماسینا نے فیصلہ دینے سے قبل ساتھی فیلڈامپائرسے رائے لی لیکن امپائرزکونہ توریپلے کی سہولت میسر تھی اور نہ قانون کے مطابق تھرڈ امپائرسے رجوع کرسکتے تھے۔ 

آئی سی سی کے جنرل منیجرجیف الرڈائس نے کہا فیلڈامپائر قوانین سے مکمل واقف تھے اور انہوں نے قانونی طریقہ کارپر مکمل عمل کیا۔  سپراوورٹائی ہونے پردونوں ٹیموں کومشترکہ فاتح قراردینے سے متعلق سوال پرجیف الرڈائس کا کہنا تھا کہ عام طورپرشائقین ورلڈکپ فائنل کا نتیجہ چاہتے ہیں اس صورتحال کا آئی سی سی کرکٹ کمیٹی جائزہ لے گی۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔