بے خبر بلدیاتی ادارے حرکت میں آگئے

بے خبر بلدیاتی ادارے حرکت میں آگئے


کراچی( 24نیوز ) بارش کی پیش گوئی نے بلدیاتی اداروں کو نیند سے جگا دیا، گزشتہ سال نالوں کی صفائی پر50 کروڑ جاری کئے گئے جس کا نتیجہ کچھ نہ نکلا۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے بارش کی خبر دی تو بے خبر بلدیاتی ادارے حرکت میں آگئے, جس کے بعد مختلف علاقوں میں نالوں کی صفائی کام شروع کردیا گیا،بلدیہ عظمیٰ کراچی نےنالوں کی صفائی کیلئے اقدامات تیز کردیئے،گزشتہ سال نالوں کی صفائی کی مد میں50 کڑور جاری کئے گئے لیکن نتیجہ کچھ نہ نکلا۔

سی بی جی اسٹیشن گودھرا ، کے بی آر ، قبائل کالونی، کشمیری محلہ میں نالوں کی صفائی جاری ہے،سولجر بازار ، پی آئی ڈی سی اور محمود آباد نالہ کے مخصوص چوکنگ پوائنٹس کلیر کرنے کا بھی حکم دے دیا گیا،گجر نالے کو متعدد بار صاف تو کیا گیا لیکن کوئی موثر حکمت عملی نہ ہونے کے باعث آج بھی نالے کے اطراف میں کچرے کے ڈھیر جمع ہے جو تیز بارش ہونے کہ بعد پھر پریشانی کا سبب بن سکتے ہیں۔

  مئیر کراچی وسیم اختر نے کے ایم سی میں رین ایمرجنسی نافذ کردی ہے، اسکے علاوہ کمشنر کراچی سمیت تمام ڈپٹی کمشنرز سندھ حکومت کو برسات کے انتظامات کے حوالے سے اگاہ رکھے گے۔