وزیراعلیٰ سندھ کا کراچی کے مختلف علاقوں کا دورہ, ترقیاتی کاموں کا جائزہ

وزیراعلیٰ سندھ کا کراچی کے مختلف علاقوں کا دورہ, ترقیاتی کاموں کا جائزہ


کراچی (24نیوز) وزیر اعلیٰ سندھ نے کراچی شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیااور جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا، مراد علی شاہ نے ییلو لائن منصوبے پر کام کی سست روی پر برہمی کا بھی اظہار کیا۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے کراچی شہر کا اچانک دورہ کیا، مراد علی شاہ گارڈن، لسبیلہ، نارتھ کراچی اور ناگن چورنگی بھی گئے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے شہر اور نالوں کی صفائی کے علاوہ یلیو لائن منصوبے کے تعمیراتی کاموں کا بھی معائنہ کیا، اس موقع پر انہوں نے تعمیراتی کام کی سست روی پر برہمی کا اظہار کیا۔وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے چشمہ گوٹھ پہنچے۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے اس موقع پر کہا کہ سندھ حکومت نے کے ایم سی کو نالوں کی صفائی کیلئے پیسے دیئے تھے اورمیئر نے کچھ کام کیا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ کا زیر تعمیر کورنگی نمبر 5 کا بھی دورہ کیاہے وزیراعلیٰ سندھ نے فوری طور یہ پروجیکٹ مکمل کرنے کی ہدایت کردی۔ وزیراعلیٰ سندھ کے ساتھ صوبائی وزراء سعید غنی اور اویس قادر شاہ شامل تھے۔ وزیر اعلی سندھ نے عرفان صدیقی کی گرفتاری کی مذمت کی اور تحریک انصاف کے رہنماؤں کو خوب آڑے ہاتھوں لیا۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔