یو اے ای نے غیرملکیوں کو خوشخبری سنا دی

یو اے ای نے غیرملکیوں کو خوشخبری سنا دی


دبئی(24 نیوز) متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں خواتین کے بعد خاندان کی اسپانسر شپ پر آنے والے مرد حضرات بھی ورک پرمٹ حاصل کرسکیں گے۔

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں خواتین کے بعد خاندان کی اسپانسر شپ پر آنے والے مرد حضرات بھی ورک پرمٹ حاصل کرسکیں گے۔ یو اے ای وزارت انسانی وسائل کے اعلامیے میں بتایا گیا کہ نئے قانون کے تحت خاندان کی اسپانسر شپ پر آنے والے مرد حضرات بھی ورک پرمٹ حاصل کرسکیں گے۔

اعلامیے کے مطابق آجروں کو اس سلسلے میں ورک پرمٹ کی فراہمی شروع کردی گئی ہے۔آجروں کو ایسے افراد کو روزگار پر رکھنے کی اجازت ہوگی جو اپنے خاندان کی اسپانسرشپ پر متحدہ عرب امارات میں مقیم ہیں۔اس سے قبل ورک پرمٹ صرف ان خواتین کو دیے جاتے تھے جو اپنے خاندان کی اسپانسرشپ پر یواے ای میں مقیم تھیں۔

ضرور پڑھیں:انکشاف، 24 اگست2019

وزارت انسانی وسائل کا کہنا ہے کہ اس قانون کو متعارف کرانے کا مقصد کمانے کے لیے وسائل فراہم کرنا ہے تاکہ متحدہ عرب امارات میں مقیم خاندان مستحکم رہ سکیں۔