پاکستان سپر لیگ کے شائقین کیلئے خوشخبری

پاکستان سپر لیگ کے شائقین کیلئے خوشخبری


لاہور ( 24 نیوز ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل کے پانچویں ایڈیشن کے کامیاب انعقاد کے لیے تیاریوں کا آغازکردیا، آزاد کشمیر اور پشاور میں بھی لیگ کے میچز کرائے جائیں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل فائیو کی تیاریوں کا آغاز کردیا، پی سی بی حکام لیگ کے تمام میچز پاکستان میں کرانے کے لیے پُرعزم ہیں۔ ذرائع کے مطابق پی ایس ایل کا پانچواں ایڈیشن آئندہ برس 20 فروری سے 22 مارچ تک کروانے کی تجویز دی گئی ہے۔ اس سلسلے میں پی ایس ایل فائیو کا ڈرافٹ نومبر میں کرانے کی تجویز دی گئی جبکہ اس مرتبہ لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کے درمیان کرانے کی تجویز سامنے آئی ہے اس سلسلے میں ابھی تک افتتاحی میچ کے مقام کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کیا جاسکا۔

ذرائع کے مطابق پی ایس ایل تھری اور فور کے فائنل کراچی میں کرانے کے بعد پی ایس ایل فائیو کا فائنل لاہور میں کرایا جائے گا۔ اسی طرح ڈبل لیگ کے ‏ پہلے مرحلے میں کوئٹہ، پشاور اور کراچی کے میچز کراچی میں کرانے کی تجویز دی گئی ہے۔ لاہور قلندرز، اسلام آباد یونائیٹڈ اور ملتان سلطانز کے میچز لاہور میں کرائے جائیں گے۔

پی ایس ایل فائیو کے 11 میچز لاہور، 9 میچز کراچی، راولپنڈی میں 8 اور ملتان میں چار میچز کرانے کی تجویز ہے۔ لیگ کے پانچویں ایڈیشن میں آزاد جموں و کشمیر اور پشاور میں بھی ایک ایک میچ کروانے کی تجویز دی گئی ہے۔

پی ایس ایل گورننگ کونسل کے اجلاس میں لیگ کے پانچویں ایڈیشن کے شیڈول اور میچز کے مقامات کا باضابطہ اعلان کیا جائے گا۔

Malik Sultan Awan

Content Writer