لاہور(24 نیوز) گلوکار اور اداکار علی ظفر کی کامیڈی اور ایکشن فلم طیفا ان ٹربل کو جیکی چن ایکشن فلم فیسٹیول میں بہترین ایکشن فلم کے لئے نامزد کر لیا گیا۔
فلم طیفا ان ٹربل میں علی ظفر اور مایا علی نے مرکزی کردار ادا کئے ہیں۔ اس حوالے سے گلوکار علی ظفر کا کہنا تھا کہ فیسٹیول میں نہ صرف ان کی فلم بہترین فلم کے لیے نامزد ہے بلکہ فلم کے ہدایت کار احسن رحیم بہترین ایکشن ہدایت کاراور وہ خود بہترین ایکشن ہیرو کے لیے نامزد ہیں۔
Overwhelmed by the hospitality and reception at the 5th Jackie Chan International Action week where #TeefainTrouble was nominated in top 10 best Action movies amongst 152 entries from 36 counties across 5 continents. There is no better feeling than bringing pride to your country. pic.twitter.com/ZeJxXaZaSJ
ضرور پڑھیں:نیوز ہیڈلائنز 6،08pmدسمبر 2019— Ali Zafar (@AliZafarsays) July 28, 2019
واضح رہے کہ اس فلم فیسٹیول میں چین اور بیرون ممالک کی ایکشن فلموں کی نمائش کی جاتی ہے اور دنیا بھر سے شرکت کرنے والے فلمسازوں اور فلموں کو ’’آئرن مین ایوارڈز‘‘سے نوازاجاتا ہے۔