نکولوز باسیلاشویلی نے لگاتاردوسری باراے ٹی پی ورلڈ ٹور ٹائٹل جیت لیا

 نکولوز باسیلاشویلی نے لگاتاردوسری باراے ٹی پی ورلڈ ٹور ٹائٹل جیت لیا


ہیمبرگ (24 نیوز) جارجیا کے نکولوز باسیلاشویلی نے لگاتاردوسری باراے ٹی پی ورلڈٹور ٹائٹل جیت لیا، ہیمبرگ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں انہوں نے روس کے اینڈرے روبلیف کومات دے دی۔

جارجیا کے نکولوزباسیلاشویلی ٹائٹل کا دفاع کرنے میں کامیاب ہوگئے۔ نکولوز باسیلاشویلی نے ہیمبرگ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت کراے ٹی پی ورلڈٹور ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ نکولوز باسیلاشویلی 2015 کے بعد ٹائٹل کا دفاع کرنے والے دوسرے کھلاڑی ہیں،اس سے قبل  2015 میں روجر فیڈرر نے یہ کارنامہ انجام دیاتھا۔

نکولوز باسیلاشویلی نے ہیمبرگ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں روس کے اینڈرے روبلیف کوفائنل سیٹ میں شکست دی۔ نکولوز باسیلاشویلی نے پہلا سیٹ سات پانچ سے جیتاجبکہ دوسرے سیٹ میں چارچھ سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ تیسرے اورآخری سیٹ میں نکولوز باسیلاشویلی نے حریف کوچھ تین سے مات دیکر ٹائٹل پرقبضہ جمایا۔ نکولوز باسیلاشویلی 2018 میں اے ٹی پی ورلڈ ٹورٹائٹل جیتنے والے جارجیا کے پہلے کھلاڑی بنے تھے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer