بارش سے موسم خوشگوار،شہریوں کے چہرے کھلکھلا اٹھے

بارش سے موسم خوشگوار،شہریوں کے چہرے کھلکھلا اٹھے


لاہور( 24نیوز )برکھا رت نے ملک بھر کا موسم خوشگوار کر دیا، لاہور، راولپنڈی، گوجرانوالہ سمیت پاکستان کے مختلف شہروں میں کہیں ہلکی تو کہیں تیز بارش ہوئی، محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں میں مزید بارش کی پیش گوئی کی ہے۔
لاہور سمیت ملک کےمختلف علاقوں میں گھٹائیں جھوم کر برسیں، موسم نے لی ایسی انگڑائی کہ گرمی کی چھٹی ہوگئی،کہیں رم جھم تو کہیں کالے بادل خوب کھل کر برسے، سہانی رت سے گرمی کے ستائے لوگوں کے چہرے کھل اٹھے، صبح کے وقت بھی آسمان پر کالی گھٹاوں کے ڈیرے رہے، ہلکی رم جھم سے موسم عاشقانہ ہوگیا، لوگوں نے بھی تفریح اور سیر سپاٹے کا موڈ بنا لیا۔


موسلا دھار بارش سے کئی نشیبی علاقے زیر آب آگئے، لوگوں کو آمد و رفت میں خاصی دشوار کا سامنا رہا، ساتھ ہی ضلعی حکومت کے اداروں کی کارکردگی کا پول کھل گیا،محکمہ موسمیات نے کی ہے مزید بارش کی پیشگوئی ، محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور،گوجرانوالہ ،سرگودھا،راولپنڈی،ڈی جی خان،ملتان،فیصل آباد،بہاولپور میں کہیں کہیں بارش کاامکان ہے۔
پنجاب کے علاقوں فاٹا،گلگت بلتستان سمیت ڑوب، قلات،ڈی آئی خان،میرپورخاص میں بھی بارش کی متوقع ہے، محکمہ موسمیات نے مالاکنڈ،ہزارہ،پشاور،کوہاٹ اورمردان میں بھی بارش کی پیش گوئی کی ہے۔