فٹبال ورلڈ کپ:گروپ ای اور ایف کا فیصلہ،پہلے مرحلے کے آخری چار میچز آج ہونگے

فٹبال ورلڈ کپ:گروپ ای اور ایف کا فیصلہ،پہلے مرحلے کے آخری چار میچز آج ہونگے


ماسکو( 24نیوز ) فٹبال ورلڈ کپ کا پہلا مرحلہ اختتامی مراحل میں داخل ہوچکا،گروپ ای اورگروپ ایف کا بھی فیصلہ ہوگیا،گروپ ای سے برازیل اورسویٹزرلینڈ جبکہ گروپ ایف سے سویڈن اورمیکسیکو نے پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی،گروپ ایف سے سویڈن نے میکسیکو کو تین صفر سے شکست دے کر پری کوارٹرفائنل مرحلے میں جگہ بنائی ۔

گروپ ای کے میچ میں سویٹزرلینڈ اورکوسٹاریکا کا مقابلہ دودو گول سے برابر رہا لیکن پوائنٹ ٹیبل پرپانچ پوائنٹس کے ساتھ سویٹزرلینڈ پری کوارٹرفائنل کھیلنے کا حق دارپایا،پری کوارٹر فائنل مرحلے کا آغاز کل ایک دن کے آرام کے بعد ہفتے سے ہوگا،،پہلے دن پہلے میچ میں دو سابق چیمپئن ارجنٹائن اورفرانس میں جوڑ پڑے گا۔

ہفتے کے روز پری کوارٹر فائنل مرحلے کا دوسرا میچ رینالڈو کی پرتگال اوریورا گوئے کے درمیان کھیلا جائے گا،توار کے دن پہلے میچ میں میزبان روس ،،اسپین جیسی مضبوط ٹیم کا سامنا کرے گی،دوسرے میچ میں کروشیا اورڈنمارک آمنے سامنے آئیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: بارش کے باعث قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ متاثر

پیر کے روز پہلا میچ ایونٹ کی فیورٹ برازیل اورمیکسیکو کے درمیان ہوگا،منگل کے دن پہلے میچ میں سویڈن اورسویٹزرلینڈ بقا کی جنگ لڑیں گی،پیر اور منگل کے دن دوسرے میچز کن ٹیموں میں کھیلے جائیں گے اس کا فیصلہ آج رات ہونے والے میچوں کے بعدہوگا-

فٹ بال ورلڈ کی گروپ اسٹیج کا آج آخری دن ہے گروپ ایچ سے کون سے ٹیمیں جائیں گی پری کواٹرفائنل میں فیصلہ آج ہوگا،آج گروپ ایچ میں سینیگال اورکولمبیا کے درمیان میچ کھیلا جائے گا،دوسرے میچ میں جاپان اورپولینڈ کا سامنا ہوگا،گروپ ایچ سے پولینڈ کا سفرپہلے ہی تمام ہوچکا ہے،جاپان اورسینیگال چارچار پوائنٹس اورکولمبیا تین پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر موجود ہیں ،گروپ جی سے آج انگلینڈ اوربیلجئیم میں میچ کھیلا جائے گا،دونوں ٹیمیں پہلے ہی پری کوارٹرفائنل میں جگہ بنا چکی ہیں،،گروپ جی کا دوسرا میچ پاناما اورتیونیسیا کے درمیان ہوگا جو پہلے ہی ایونٹ سے باہر ہوچکی ہیں۔