سکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی،پانچ دہشتگرد گرفتار

سکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی،پانچ دہشتگرد گرفتار


راولپنڈی( 24نیوز ) آپریشن ردالفساد کے تحت بلوچستان ، جنوبی وزیرستان اور شمالی وزیرستان میں سیکورٹی فورسز نے بروقت کارروائیاں کرتے ہوئے دہشت گردی کے منصوبوں کو ناکام بنا دیا۔

خفیہ معلومات کی بنیاد پر سیکورٹی فورسز نے بلوچستان کے شہرسبی میں بروقت کاروائی کرتے ہوئے 5 مشتبہ دہشت گردوں کوگرفتارکرلیا، ان کے ٹھکانے پر زیرزمین چھپائے ہوئے اسلحہ اور گولا بارود سمیت مواصلات کے آلات بھی برآمد کیئے گئے ہیں۔

 یہ بھی پڑھیں:   دانیال عزیز توہین عدالت کے مرتکب،پانچ سال کیلئے نااہل ہوگئے

خفیہ معلومات ہی کی بنیاد پر جنوبی وزیرستان کے علاقوں پتیلائی اور لدھا جبکہ شمالی وزیرستان کے علاقے غرلحامائی میں کارائیاں کرتے ہوئے، اینٹی ٹینک بارودی سرنگوں، آئی ای ڈیز، 81 بم، آر پی جی 7 راکٹ لانچر، 12۔7 اور 14۔5 ایم ایم آتشی اسلحہ، گرنیڈز، ڈیٹونیٹرز، کورڈز اور زیرذمین چھپایا گیا گولا بارود برآمد کیا گیا ہے۔

خفیہ اداروں کی بروقت فراہم کردہ معلومات کی بنیاد پر اپریشن ردالفساد کے تحت کاروائیوں سے بلوچستان ، جنوبی اور شمالی وزیستان میں دہشت گردوں کے ناپاک منصوبوں کو ناکام بنادیا گیا ہے۔