راولپنڈی:اہل علاقہ نے پانچ دن کی بچی کو زندہ دفن کرنے کی کوشش ناکام بنا دی


راولپنڈی( 24نیوز )راولپنڈی میں پانچ دن کی بچی کو زندہ دفن کرنے کی کوشش اہل علاقہ نے ناکام بنا دی اہل علاقہ نے تینون ملزمان کو پولیس کے حوالے کردیا۔

نومود بچی کو زندہ دفن کرنے کی واقعہ سامنے آگیا،دل دہلادینے والا واقعہ کسی پسماندہ علاقے میں نہیں بلکہ راولپنڈی کی تحصیل گوجر خان میں پیش آیا، پانچ دن کی نومولود بچی کو قبرستان میں گڑھا کھود کر زندہ دفن کیا جا رہا تھا اہل علاقہ نے بچی کو زندہ دفن کرنے کی کوشش ناکام بنائی دی۔

  یہ بھی پڑھیں: دانیال عزیز توہین عدالت کے مرتکب،پانچ سال کیلئے نااہل ہوگئے

اہل علاقہ نے 3 ملزمان کو پولیس کے حوالے کردیا، حراست میں لئے گئے افراد کا ڈی این اے ٹیسٹ کرایاجائیگا، پولیس عینی شاہدین حراست میں لئے گئے افراد بچی کو صبح پانچ بجے دفن کرنے گئے تھے۔

دوسری جانب پولیس بھی معاملے کو دبانے کی کوشش کی جب پولیس سے رابطہ کیا تو واقع پر چپ سادھ لی اور کوئی جواب نہیں دیا، پولیس نے نومود بچی کو نجی ٹرسٹ کے حوالے کردیا گیا ہے جبکہ نومود بچی کے حوالے سے پولیس نے تفتیش شروع کردی۔

شازیہ بشیر

   Shazia Bashir   Edito