تحریک انصاف کے رہنما فواد چوھدری کو الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی


لاہور ( 24نیوز )   لاہور ہائیکورٹ نے الیکشن ٹریبونل کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری کو الیکشن لڑنے کی اجازت دے دیا۔

 تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس مظاہر اکبر نقوی کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری کی اپیل پر سماعت کی۔فواد چوہدری نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ الیکشن ٹریبونل نے حقائق کے برعکس کاغذات نامزدگی مسترد کیے۔ ٹریبونل نے کاغذات نامزدگی کے ساتھ منسلک ان کے اثاثوں کی دستاویزات کا جائزہ نہیں لیا۔

یہ بھی پڑھیں:دانیال عزیز توہین عدالت کے مرتکب،پانچ سال کیلئے نااہل ہوگئے 

کاغذات نامزدگی میں ایف بی آر کی مصدقہ کاپی ساتھ لف کی گئی تھی، ٹریبونل نے لف دستاویزات کو نظر انداز کرتے ہوئے نااہل قرار دے دیا لہٰذا ٹریبونل کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے۔ عدالت نے ابتدائی سماعت کے بعد فواد چوہدری کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے الیکشن ٹریبونل کے فیصلے کو معطل کردیا اور پی ٹی آئی رہنما کو جہلم کے حلقہ این اے 67 سے الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی۔

پڑھنا نہ بھولیں: ایف اے ٹی ایف:پاکستان بلیک لسٹ ہونے سے بچ گیا 

فواد چودھری نےفیصلےپر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن لڑنے کی اجازت ملنا پی ٹی آئی اور عوام کی فتح ہے۔

 

شازیہ بشیر

   Shazia Bashir   Edito