بلوچستان کے سابق وزیر سرفراز بگٹی نے انوکھی انتخابی مہم شروع کردی


کوئٹہ( 24نیوز ) انتخابات امیدواروں سے بہت سے کام کروا رہا ہے،سابق صوبائی وزیر داخلہ میر سرفرازبگٹی اپنے وٹرز سے ملنے کے لئے موٹرسائیکل پر ہی نکل پڑئے۔
بلوچستان کی سابقہ حکومت کے دبنگ وزیر داخلہ ان دنوں اپنے حلقہ پی بی10میں اپنی انتخابی مہم چلا رہے،انتخابی مہم کے دوروان میر سرفراز بگٹی اپنے حلقے کے عوام سے ملنے کے لئے خود موٹر سائیکل چلا کر پہنچے۔


یہی نہیں بلکہ ووٹ کے حصول کی طلب میں میر سرفرز بگٹی بذریعہ کشتی پٹ فیڈر کینال عبور کر کے اپنے عالقے کے لوگوں سے ووٹ مانگنے گئے ،میر سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ ووٹ کے لئے عوام کے پاس جانا جمہوریت کا حسن اور ہم خوش ہیں کہ ڈیرہ بگٹی میں سیاسی جمہوری سوچ ابھر رہی ہے،تاہم دیکھنا یہ ہے کہ عوام انکی کوششوں سے کس قدر متاثر ہوتی ہے۔