ہاکی چیمپنزٹرافی میں پاک بھارت میچ فکس تھا؟سابق کھلاڑی نے سارے پول کھول دیے

ہاکی چیمپنزٹرافی میں پاک بھارت میچ فکس تھا؟سابق کھلاڑی نے سارے پول کھول دیے


لاہور(24نیوز) کرکٹ کے بعد ہاکی میں بھی فکسنگ کی باز گشت، سابق اولمپئن زاہد شریف نے چیمپنزٹرافی میں بھارت کے ہاتھوں قومی ٹیم کی شکست پر تحقیقات کا مطالبہ کردیا،زاہد شریف کہا کہ رولنٹ اولٹمین نے سوچے سمجھے منصوبے کے تحت پاکستان کو بھارت کے خلاف میچ ہروایا۔

تفصیلات کے مطابق کرکٹ کے بعد ہاکی میں بھی فکسنگ کی بازگشت سنائی دینے لگی۔ سابق ہاکی سٹار اولمپئین زاہد شریف نے چیمپنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ میں بھارت کے ہاتھوں قومی ٹیم کی شکست پر انکوائری کا مطالبہ کر دیا۔ زاہد شریف نے الزام عائد کیا کہ قومی ہاکی ٹیم کے کوچ رولنٹ اولٹمین نے ٹیم منیجر حسن سردار اور دیگر کوچنگ سٹاف سے مشاورت کے بغیر اپنی مرضی سے گول کیپر کو باہر بلوالیا جس کے بعد پاکستان کے خلاف مزید دوگول ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں:فٹبال ورلڈ کپ:گروپ ای اور ایف کا فیصلہ،پہلے مرحلے کے آخری چار میچز آج ہونگے 

 24 نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے زاہد شریف کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس آف پاکستان اور آرمی چیف سے مطالبہ ہے کہ وہ پاکستان کی بھارت کے ہاتھوں شکست کی تحقیقات کرواہیں۔  غیر ملکی کوچ نے پاکستان ہاکی سے غداری کی ہے۔ زاہد شریف نےمطالبہ کیا کہ بھارت کے ہاتھوں شکست کی انکوائری کے ساتھ ساتھ رولنٹ اولٹمین کو کوچ تعینات کرنے والوں کے خلاف کاروائی کی جائے۔