والدین کیلئے خوشخبری ، چیف جسٹس کا ایک اور بڑا اقدام

والدین کیلئے خوشخبری ، چیف جسٹس کا ایک اور بڑا اقدام


اسلام آباد(24نیوز) نجی اسکولوں کو گرمیوں کی چھٹیوں میں فیس لینے سے روک دیا گیا، چیف جسٹس نے کہا ہے کہ غریب کا بچہ مہنگے اسکولوں میں نہیں پڑھ سکتا۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے نجی اسکولوں کو گرمیوں کی چھٹیوں کے دوران فیس وصول کرنے سے روک دیا۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہ سوچ رہے ہیں حکومت کو کہیں مہنگے نجی اسکولوں کو نیشنلائزڈ کر دے ۔ حکومت تمام اسکولوں کو ٹیک اوور کر لے ۔ جتنی فیس پرائیویٹ اسکولوں والے لیتے ہیں غریب کا بچہ وہاں نہیں پڑھ سکتا۔

یہ بھی لازمی پڑھیں:بارش سے موسم خوشگوار،شہریوں کے چہرے کھلکھلا اٹھے 

 چیف جسٹس کا مزید کہنا تھا کہ یہ حکومت کی نا اہلی ہے کہ تعلیم کو ترجیح نہیں دی۔ مفت تعلیم دینا ریاست کی ذمہ داری ہے۔ میں اچھے اسکول میں نہ پڑھتا تو آج کلرک ہوتا۔واضح رہے کہ فیسوں کے کیس کی سماعت 12 جولائی تک ملتوی کر دی گئی۔

شازیہ بشیر

   Shazia Bashir   Edito