پاکستان پیپلزپارٹی نے انتخابات 2018کیلئے منشور پیش کر دیا

پاکستان پیپلزپارٹی نے انتخابات 2018کیلئے منشور پیش کر دیا


  اسلام آباد ( 24نیوز ) بلاول بھٹو زرداری اور آصف علی زرداری نے پریس کانفریس میں کہا ہے کہ پیپلزپارٹی نے صرف سیاسی نہیں، ترقیاتی کام بھی کیے ہیں۔

سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ ہم نے کام زیادہ کیے لیکن ڈھول کم بجائے، بی بی کا وعدہ نبھانا ہے، پاکستان بچانا ہے۔بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ ملک کی معاشی صورت حال تشویش ناک ہے، پاکستان کو توانائی سمیت کئی مسائل کا سامنا ہے، بے نظیر بھٹو نے ملک کی ترقی اور خوشحالی کیلئے کام کیا۔

 بلاول بھٹونے مزید کہا کہ ملک سے بھوک، پیاس اور بے روز گاری ختم کریں گے، پارلیمنٹ کو دہرے معیار پر لاکھڑا کیا گیا ہے۔ترقی کیلئے ریاستی اداروں میں ہم آہنگی کو فروغ دیں گے۔ جمہوریت کی جڑیں گہری کرنا پیپلزپارٹی کے منشور کی بنیاد دنیا میں پاکستان کی جائز حیثیت بحال کرائیں گے۔قومی پیداوار میں اضافے کیلئے کاشتکار کو سبسڈی دیں گے، پاکستان پیپلزپارٹی "بھوک مٹاؤ پروگرام" شروع کرے گی، نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کریں گے۔

پاکستان پیپلزپارٹی اقتدار میں آ کر آبی ذخائر میں اضافہ کرے گی، احتساب کے نام پر تمام ادارے تباہ کر دیے گئے، ہمارا منشور بی بی کے مشن کو مکمل کرنا ہے۔