عمران خان کا تعظیمی سجدہ جائز یا ناجائز، نئی بحث چھڑ گئی

عمران خان کا تعظیمی سجدہ جائز یا ناجائز، نئی بحث چھڑ گئی


پاکپتن(24نیوز) عمران خان کے دربار بابا فرید گنج شکر کی چوکھٹ پر تعظیمی سجدے سے نئی بحث چھڑ گئی،علامہ راغب نعیمی کا کہنا تھا کہ اس طرح کے عمل کو کسی ایک شخص کے ساتھ منسلک نہیں کیا جانا چاہیے۔

تفصیلات کے مطابق عمران خان کی پاکپتن میں بابا فریدگنج شکرکے دربار پر حاضری کے دوران تعظیمی سجدے سے نئی بحث چھڑ گئی۔ ممتاز عالم دین ڈاکٹر راغب نعیمی کا کہنا تھا کہ سجدہ تعظیمی کسی صورت جائز نہیں۔

یہ بھی لازمی پڑھیں:تحریک انصاف کے رہنما فواد چوھدری کو الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی 

 علامہ حامد سعیدکاظمی نے سجدہ تعظیمی کو دین کی روح کےخلاف قرار دیتے ہوئے کہا کہ قبر کی چوکھٹ کوبوسہ دینا علیحدہ بحث ہے۔ تحریک انصاف سربراہ کے عمل پر جہاں مذہبی حلقوں میں تنقید کی جاری ہے وہیں سوشل میڈیا پر بھی بحث شروع ہو گئی ہے۔