ایوانکا ٹرمپ کی اداؤں کے خوب چرچے

ایوانکا ٹرمپ کی اداؤں کے خوب چرچے


ٹوکیو(24 نیوز) امریکی صدرڈونلڈٹرمپ کی بیٹی ایوانکا ٹرمپ جاپان پہنچ گئی، عالمی میڈیاپرٹرمپ کی بیٹی ایوانکاٹرمپ کی اداؤں اور لباس کے خوب چرچے ہیں۔عالمی میڈیاایوانکا کی حسین اداوں پرمراجارہا ہے۔

ایوانکا ٹرمپ وائٹ ہاؤس سے براون جدید کوٹ کے ساتھ جاپان اوساکا جی ٹوئیٹی سمٹ کے لئے نکلیں تو وہاں سے امریکی میڈیا پر اس کی تعریفیں ہونا شروع ہوئیں ۔ ایوانکا ٹرمپ وائٹ براؤن کوٹ ،وائٹ ہیلز اور دلکش چشمہ پہنے ایوانکا وائٹ ہاوس سے نکلیں ۔ایوانکا کی دلکش ادائیں کسی جادوئی پری سے کم نہ تھی ۔

جاپان اوساکا ائیر پورٹ پر بھی وہ ٹرمپ سے زیادہ توجہ کا مرکز نظر آئیں۔ آج جی ٹوئینٹی کا اجلاس ہے ،اجلاس کے دوران ایوانکا چینی اور روسی صدر سے ملاقاتیں بھی کریں گی۔لگتا ایسے ہے کہ جی ٹوئیٹی سمٹ میں ایوانکا کی حسین ادائیں سب سے زیادہ توجہ کا مرکز رہیں گی۔

Malik Sultan Awan

Content Writer