میٹرک امتحان:انگریزی کا پرچہ آؤٹ ہو گیا

میٹرک امتحان:انگریزی کا پرچہ آؤٹ ہو گیا


سکھر( 24نیوز )اکثر یہ ہوتا ہے طلباءامتحان کیلئے کمرہ امتحان جاتے ہیں پہلی مرتبہ ایسا ہوا ہے کہ پرچہ خود امیدواروں کے پاس آگیا۔
تفصیلات کے مطابق سکھر بورڈ میں دسویں جماعت کے امتحانات جاری ہیں،گھوٹکی سکھر بورڈ کے زیر اہتمام دسویں جماعت کے انگریزی کا پیپر تھا کہ نقل زور و شور سے جاری رہی، امتحانی مراکز میں موبائل فون کا آزادنہ استعمال کیا گیا،طلباءمحنت کرنے کی بجائے سوشل میڈیا فیس بک اور واٹس اپ کے ذریعے آسانی سے نقل کرنے میں مصروف رہے۔

سکھر ریجن کے چار اضلاع میں نویں اور دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات جاری ہیں، 214 امتحانی مراکز میں 49 ہزار طلبہ و طالبات دسویں جماعت کے انگریزی کا پرچہ حل کرنے میں مصروف ہیں، انتظامیہ کی سختی اور گذشتہ روز تعلیمی بورڈ کے چھاپہ مار کاروائیوں میں 143 کاپی کیس کیئے جانے کے باوجود نقل کا سلسلہ بدستور جاری رکھا۔

  یہ بھی ضرور پڑھیئے:”اب ایسا نہیں ہوگا“وزیر اعظم کی ملاقات کے بعد چیف جسٹس بول پڑے

اسی طرح گوجرانوالہ بورڈنے نقل مافیاکے خلاف سخت ایکشن لے لیا۔بورڈانتظامیہ نے میٹرک امتحان میں مختلف کارروائیوں میں12طلباوطالبات کونقل کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑلیا۔جبکہ نقل کرنے والوں کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کروا دی گئی۔پکڑے گئے طلباپر3سالوں کے لیےامتحان میں بیٹھنے پرپابندی ہوگی۔