وزیر اعظم،چیف جسٹس کی ملاقات کے بعد پاک فوج کا بڑا اعلان


راولپنڈی ( 24نیوز ) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور چیف جسٹس ثاقب نثار کی اہم ملاقات کے بعد پاک فوج نے اہم پریس کانفرنس کا اعلان کردیا ۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے آج شام کو پریس کانفرنس کرنے کا اعلان کیا ہے ۔

 یہ بھی ضرور پڑھیئے:”اب ایسا نہیں ہوگا“وزیر اعظم کی ملاقات کے بعد چیف جسٹس بول پڑے

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور آج شام کو 4بجکر 10منٹ پر پریس کانفرنس کریں گے جن میں قومی معاملات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا ۔بتا یا جا رہا ہے کہ پریس کانفرنس کے دوران ملک میں جاری آپریشنز اور سیکیورٹی صورتحال پر بھی بریف کیا جائے گا ۔امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آر کی جانب سے بریفنگ کے بعد سوال جواب کے سیشن میں صحافیوں کی جانب سے وزیراعظم اور چیف جسٹس کے درمیان گزشتہ روز ہونے والی اس اہم ملاقات کے بارے میں بھی سوال کیا جائے گا ۔

 یہ بھی ضرور پڑھیئے:ایم کیو ایم کی دو پتنگیں کٹنے کو تیار
واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم اور چیف جسٹس کے درمیان اچانک ملاقات اس وقت ہوئی جب وزیراعظم رات کو بغیر پرٹوکول کے سپریم کورٹ پہنچ گئے اور وہاں چیف جسٹس اور وزیر اعظم کے درمیان ملاقات دو گھنٹے تک جاری رہی۔اس ملاقات کے حوالے سے اسلام آباد میں چہ میگوئیاں جاری ہیں ۔