بال ٹیمپرنگ سکینڈل، آسٹریلین کرکٹ بورڈنے بڑا فیصلہ کرلیا

بال ٹیمپرنگ سکینڈل، آسٹریلین کرکٹ بورڈنے بڑا فیصلہ کرلیا


کیپ ٹاؤن(24نیوز)  بال ٹیمپرنگ سکینڈل پر آسٹریلین کرکٹ بورڈ نے اپنا فیصلہ سنادیا۔ سٹیون اسمتھ اور ڈیوڈ وارنر پر ایک ایک سال اور کیمرون بین کرافٹ پرنو ماہ کی پابندی عائد کردی گئی ۔

کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں بال ٹیمپرنگ کی پاداش میں آسٹریلین کر کٹ بورڈ نے سٹیو اسمتھ ، ڈیوڈ وارنر اور کیمرون بین کرافٹ کے کرکٹ کھیلنے پر پابندی عائد کردی ۔آسٹریلین کرکٹ بورڈ نے سٹیون اسمتھ اور ڈیوڈ وارنر پر کسی بھی سطح کی کرکٹ کھیلنے پر ایک سال کی پابندی عائد کردی ہے۔

سٹیو اسمتھ پر آ سٹریلیا کی قیادت کرنے پر بھی دوسال کی پابندی عائد کردی گئی ہے ۔ بال ٹیمپرنگ پلان کا حصہ بننے پر بلے باز کمیرون بین کرافٹ کے کرکٹ کھیلنے پر نوماہ کی پابندی لگادی گئی ہے ۔

مزید جاننے کے لیے پڑھیں: آسٹریلوی کرکٹ ٹیم بڑے تنازع میں پھنس گئی

کرکٹ آ سٹریلیا کی طرف سے پابندی لگانے کے بعد سٹیو اسمتھ اور ڈیوڈ وارنر آئی پی ایل سے بھی باہر ہوگئے ہیں ۔

کرکٹ آ سٹریلیا کے مطابق اسٹیو اسمتھ ،ڈیوڈ وارنر اور بین کرافٹ نے بال ٹیمپرنگ کا ارتکاب کر کے نہ صرف یہ کہ آسٹریلین کرکٹ بلکہ پوری آ سٹریلوی قوم کے وقار کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی ہے جوکہ ناقابل برداشت عمل ہے۔