پاک ویسٹ انڈیز سیریز ، ٹکٹس کی فروخت آج سے شروع ہوگی

پاک ویسٹ انڈیز سیریز ، ٹکٹس کی فروخت آج سے شروع ہوگی


کراچی(24نیوز) کرکٹ شائقین ہوجائیں تیار، پاک ویسٹ انڈیز ٹی ٹونٹی سیریزکے ٹکٹس کی فروخت آج شام سے شروع ہوگی۔

پاکستان ویسٹ انڈیز ٹی ٹوئنٹی میچز کے ٹکٹس نجی کوریئر سروس کمپنی کے تمام 32 سینٹرز پر دستیاب ہوں گے۔ ترجمان نجی کوریئر سروس کمپنی کے مطابق   ٹکٹس کی کاؤنٹرز پر فروخت آج شام سے شروع ہوگی۔جبکہٹکٹس کی آن لائن بکنگ پہلے سے ہی جاری ہے۔

پاک ویسٹ انڈیز سیریز کے لئے جنرل انکلوژر کا ٹکٹ 500 روپے اور وی آئی پی انکلوژر کا ٹکٹ 6 ہزار روپے میں دستیاب ہوگا۔میچ کے لئے 2 ہزار اور 4 ہزار روپے والے ٹکٹس کی فروخت بھی آج شام سے کورئیر سروس کی مقررہ برانچز پر شروع ہوگی۔

واضح رہے کہ چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے کل بذریعہ ٹوئٹ شائقین کرکٹ کو آگاہ کیا تھا کہ پاک ویسٹ انڈیز سیریز کے لئے ٹکٹس نجی کورئیر سروس کی مقرر کردہ شاخوں پر کل سے دستیاب ہوں گے۔