راولپنڈی: عدالت میں فائرنگ،2 افراد جاں بحق

راولپنڈی: عدالت میں فائرنگ،2 افراد جاں بحق


راولپنڈی (24نیوز) راولپنڈی میں عدالتی کچہری میں فائرنگ، پیشی پر آنے والے 2 ملزم جاں بحق ہوگئے۔

 تھانہ سول لائنز پولیس کے مطابق مقتول فہیم اور ساتھی ملزم کو قتل کے مقدمہ میں پیشی کے لیے اڈیالہ جیل سے لایا گیا جہاں مخالف پارٹی کا عبدالستار 2 پسٹلوں کے ہمراہ کچہری کے احاطہ میں موجود تھا۔ عبدالستار نے فائرنگ کرکے فہیم کو شدید زخمی کیا تو فہیم کے ساتھی نے عبدالستار سے پسٹل چھین کر اس کو سر میں گولیاں ماریں جس سے وہ موقع پر دم توڑ گیا، فہیم کو بے نظیر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دوران علاج دم توڑ گیا جبکہ اسکے زخمی ساتھی کا علاج جاری ہے، دونوں افراد کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال منتقل کردی گئی ۔

واقعہ کے بعد پولیس کی بھاری نفری نے جوڈیشل کمپلیکس کو گھیرے میں لے لیا اور ملزم کی تلاش شروع کردی۔

دوسری جانب آئی جی پنجاب عارف نواز نے راولپنڈی کچہری میں فائرنگ کا نوٹس لے لیا اور متعلقہ پولیس کو ملزمان کی جلد گرفتاری کی ہدایت دی