کیپٹن (ر) صفدر نے اپنے گھر کا نام ریفرنس ہاؤس رکھ دیا

کیپٹن (ر) صفدر نے اپنے گھر کا نام ریفرنس ہاؤس رکھ دیا


اسلام آباد (24 نیوز) سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کے داماد کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر نے دعوی کیا ہے کہ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) کی رپورٹ کہاں تیار ہوئی، یہ بات وہ عوام کے سامنے لائیں گے۔ ان کے خلاف نیب ریفرنس اجتماعی سازش ہے۔

یہ بھی پڑھئے: چیف جسٹس اپنا کام کریں، نواز شریف کا مشورہ

24 نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ واجد ضیاء آئی جی اسلام آباد اور سیکرٹری داخلہ کے خواب دیکھ رہے تھے۔ جے آئی ٹی کی رپورٹ جہاں تیار ہوئی ہے وہ میں عوام کے سامنے لاؤں گا۔

ضرور پڑھئے:اسحاق ڈار ایک بار پھر فرد جرم سے بچ گئے  

مریم نواز کے خاوند اور شریف خاندان کے داماد نے تابڑ توڑ حملوں میں یہ بھی کہا کہ میرے خلاف نیب ریفرنس قادیانیوں کی اجتماعی سازش ہے۔ لوگوں کے ایک مزار ہیں تو ان کی آمدن نہیں سنبھالی جاتی، ہم چھ مزارات کے وارث ہیں۔

پڑھنا نہ بھولئے:مریم نواز کا جھوٹ پکڑا گیا 

 کیپٹن (ر) صفدر نے مانسہرہ میں بننے والے گھر کا نام ’ریفرنس ہاؤس‘ رکھ دیا۔ اس حوالے سے انھوں نے کہا اس کا مقصد یہ ہے کہ تاریخ میں یاد رکھا جائے گا، ایک کینال پر بھی ریفرنس بننا شروع ہو گیا تھا۔ ہمارے گھر میں واجد ضیاء کی نا اہلی پر ڈسکشن ہوتی ہے۔