بلوچستان کا ایسا کھیل جو بزرگ کھیلتے ہیں


کوئٹہ (24 نیوز) یوں تو کھیل کود کا سن کر بچوں کاخیال ذہن میں آتا ہے لیکن بلوچستان میں ایک ایسا علاقہ بھی موجود ہے جہاں بچے نہیں بڑے کھیلتے ہیں۔ وہ کھیل بھی کوئی عام کھیل نہیں ہے۔

 یہ علاقہ بلوچستان میں موجود ہے اور خانوزئی کہلاتا ہے۔ خانوزئی میں بڑے اور بوڑھے لوگ آج بھی گوٹیاں بڑے شوق سے کھیلتے ہیں۔

خانوزئی کے رہائشیوں کا کہنا ہے کہ یہ کھیل ان کے بڑے پتھروں سے کھیلا کرتے تھے مگر اب ان پتھروں کو مشین کے ذریعہ گوٹی کی شکل دی جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھئے:حاجی خان فروش سائیکل پر اسلام آباد سے رحیم یار خان پہنچ گیا 

گوٹی کھیلنے والے افراد کا کہنا ہے کہ یہ جسمانی ورزش کا کھیل ہے۔ اس کھیل کی وجہ سے لوگ منشیات جیسی لعنت سے بھی دور رہتے ہیں ۔

بڑی گوٹیوں کا کھیل خانوزئی سمیت قلعہ عبداللہ اور ژوب میں کھیلا جاتا ہے۔ گوٹیاں کھیلنے کے شوقین افراد کا کہنا ہے کہ اگر حکومتی سرپرستی ملے تو اس کھیل کو ملکی سطح پر بھی کھیلا جاسکتا ہے۔