سکھر ،لاڑکانہ میٹرک امتحانات میں بوٹی مافیا کا راج

سکھر ،لاڑکانہ میٹرک امتحانات میں بوٹی مافیا کا راج


لاڑکانہ(24نیوز) لاڑکانہ میں میٹرک امتحانات، فیس بک اور واٹس اپ کے ذریعےنقل کی جانے لگی۔ سکھرمیں انگریزی کا پیپر وقت ختم ہونے سے پہلے ہی باہر آگیا۔ امتحانی مراکز میں موبائل فون لے جانے پر پابندی عائد کردی گئی۔

24 نیوز کے مطابق یہ مناظر ہیں پنجاب اور سندھ میں دسویں جماعت کے امتحانات کے، جہاں طلبا و طالبات جاتے ہیں امتحان دینے، مگر فیس بک، واٹس ایپ اوربوٹی کاکھل کر استعمال کرتے ہیں۔ نقل مافیا بھی پوری پوری سپلائی دیتا ہے۔

گھوٹکی میں انگریزی کا پیپر وقت سے پہلے ہی کمرہ امتحان سے باہر آگیا۔ مختلف امتحانی مراکز پر نقل کا سلسلہ جاری رہا۔ موبائل فون کا آزادنہ استعمال کیا جارہاہے۔

لاڑکانہ میں بورڈ انتظامیہ نے نقل کا شور پڑنے پرامتحانی مراکز میں موبائل فون لے جانے پر پابندی عائد کردی گئی۔ واٹس اپ استعمال کرنے پر 20 ہزار جرمانہ اور3 ماہ قید ہوگی۔