لیڈی پولیس کانسٹیبل کے ڈیوٹی کے دوران ڈانس کی ویڈیو وائرل


لاہور (24 نیوز) سوشل میڈیا اس وقت سب سے آسان ذریعہ بن چکا ہے جس کے ذریعہ لوگ لمحوں میں مشہور ہو جاتے ہیں۔ کسی کی سیلفی، کسی کی منفرد حرکتیں اور کسی کا رقص سوشل میڈٰیا کے ذریعہ لوگوں کی توجہ حاصل کرتا ہے۔

گزشتہ دنوں پاکستان ایئرلائنز کی ایئر ہوسٹس نے دورانِ پرواز رقص کرتے ہوئے توجہ حاصل کی جبکہ اس سے بھی پہلے ایک ایئر ہوسٹس کی سیلفی نے اسے توجہ کا مرکز بنا دیا۔

یہ بھی پڑھئے: پی آئی اے کی پرواز میں ایئر ہوسٹس کے ٹھمکے، دوران پرواز ڈانس کرتی رہیں 

لیکن ان سب سے ہٹ سوشل میڈیا پر پنجاب پولیس کی ایک لیڈی کانسٹیبل کے ڈانس ویڈیو وائرل ہو گئی۔ خاتون پولیس اہلکار عمر کے لحاظ سے دوشیز معلوم ہوتی ہے جبکہ اس نے دوران رقص اپنی وردی بھی پہن رکھی ہے۔

ڈانس پنجابی فلم کے ایک مشہورِ زمانہ گانے پر کیا گیا ہے۔ ڈانس میں لیڈی پولیس کانسٹیبل مزے مزے کے سٹیپ کرتی ہے اور کچھ لمحات کے بعد اپنی پولیس کیپ بھی اتار دیتی ہے۔

پڑھنا نہ بھولئے: پاکستان میں پہلی بار خواجہ سرا نیوز اینکر بن گیا

خاتون پولیس اہلکار کے ڈانس کی ویڈیو سوشل میڈیا کے ذریعہ وائرل ہو گئی اور دیکھتے ہیں دیکھتے لاکھوں کروڑوں لوگوں تک پہنچ گئی۔