پاکستانی سپر ہیروئن ماہرہ خان نے بالی وڈ فلموں میں کام کرنے سے انکار کردیا

پاکستانی سپر ہیروئن ماہرہ خان نے بالی وڈ فلموں میں کام کرنے سے انکار کردیا


کراچی(24نیوز) پاکستان کی معروف اداکارہ ماہرہ خان نے کہا ہے کہ بالی وڈ میں کام کرنا کبھی ان کا مقصدنہیں رہا، پاکستان چھوڑنے کے بارے میں نہیں سوچا، فلم رئیس کے پاکستان میں ریلیز نہ ہونے پر افسوس ہے۔

24 نیوز کے مطابق برطانوی نشریاتی ادارے میں ٹاک شو سے بات کرتے ہوئے ماہرہ خان نے کہا کہ انھوں نے پاکستان چھوڑنے کے بارے میں نہیں سوچا۔

بالی وڈ میں کیریئر کے بارے میں انھوں نے کہا بالی وڈ میں کام کرنا کبھی بھی میرا مقصد نہیں تھا۔ بالی وڈ میں کچھ اور فلمیں کرسکتی تھی، لیکن رئیس کے فوراً بعد ورنہ کی شوٹنگ شروع ہوگئی۔

انھوں نے کہا کہ ان کا فوکس ہمیشہ ہی سے پاکستان ہے۔ انھوں نے کہا کہ فلم رئیس کے پاکستان میں ریلیز نہ ہونے پر افسوس ہے۔ وہ اپنے دوستوں، گھروالوں کے ہمراہ بیٹھ کرفلم دیکھنا چاہتی تھیں۔