قصور کے بعد جڑانوالہ کے بچے بھی جنسی زیادتی کا نشانہ بننے لگے، پولیس ناکام

قصور کے بعد جڑانوالہ کے بچے بھی جنسی زیادتی کا نشانہ بننے لگے، پولیس ناکام


 جڑانوالہ ( 24نیوز ) بلاڈان انڈر ورلڈ ڈان بن گیا۔ جڑانوالہ جنسی اسکینڈل میں مزید ملزمان کے ملوث ہونے کا بھی انکشاف ہوا ہے۔ پولیس مرکزی ملزم کو گرفتارکرنے میں ناکام، وزیراعلی نے نوٹس لیکر انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی۔

24نیوز کے مطابق قصورکےبعد جڑانوالہ میں بھی بچے جنسی درندوں کے نشانے پر ہیں۔ جنسی اسکینڈل نےجہاں مکینوں کو خوف میں مبتلا کررکھا ہے۔ وہاں مرکزی ملزم بلاڈان کےنہ پکڑے جانے پر خوف کےسائے مزید گہرے ہونےلگےہیں۔

اسکینڈل میں مزید ملزمان کے ملوث ہونے کا بھی انکشاف ہوا ہے۔ پولیس نے ایک ملزم نوازش کو گرفتارکرلیا گیا۔ مگر مرکزی ملزم اعجاز عرف بلا ڈان کو ابھی تک گرفتار نہیں کیا گیا۔ زیرحراست 2 پولیس اہلکاروں سے بھی تفتیش جاری ہے۔

دوسری طرف جڑانوالہ میں بچوں سے زیادتی اوران کی ویڈیوز بنانے کے اسکینڈل میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔ وزیراعلی نے نوٹس لےکر واقعے کی انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی جو3 روز میں رپورٹ جمع کرائے گی۔ کمیٹی یہ بھی بتائے گی کہ کتنے بچوں سے زیادتی ہوئی۔