ڈیٹااسکینڈل کے بعد فیس بک نے بڑا قدم اٹھا لیا

ڈیٹااسکینڈل کے بعد فیس بک نے بڑا قدم اٹھا لیا


24نیوز : ڈیٹا اسکینڈل کے سامنے آنے کے بعد فیس بک نے پرائیوسی سیٹنگز میں تبدیلیاں کردیں، یہ تبدیلیاں کیا ہیں، اب صارفین کی مختلف سیٹنگز تک رسائی آسان ہوجائے گی۔ فیس بک ڈیٹا مینجمنٹ کو آسان بنانے کے لیے کوشاں ہے۔

  24نیوز کے مطابق  امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مشاورتی فرم کو ڈیٹا دینے کے اسکینڈل کے بعد فیس بک نے اپنی پرائیوسی سیٹنگز میں تبدیلیاں کردیں۔

اب پرائیوسی سیٹنگز کے پیج پر تصاویر کے ساتھ شارٹ کٹس بھی موجود ہیں۔ جن کے ذریعے پرائیوسی کی مختلف سیٹنگز تک رسائی آسان ہوجائے گی۔

فیس بک ایک نیا پیج لانچ کررہی ہے۔ جہاں سے صارفین شیئر کی گئی پوسٹ کو مینج کرسکتے ہیں۔ یہاں سے کسی بھی پوسٹ کو ڈیلیٹ کیا جاسکے گا۔ جس کے بعد یہ ٹائم لائن پر نظر نہیں آئے گی۔ ان میں سے کوئی بھی فیچرنیا نہیں، تاہم فیس بک ڈیٹا مینجمنٹ کو آسان بنانے کے لیے کوشاں ہے۔

یہ بھی ضرور دیکھیں: