پاکستان تیسرا میچ بھی ہار گیا، سیریز آسٹریلیا کے نام

پاکستان تیسرا میچ بھی ہار گیا، سیریز آسٹریلیا کے نام


ابوظہبی(24نیوز) مقام بدلا،کھلاڑی بدلے، نتیجہ نہ بدلا۔  پاکستان آسٹریلیاسےتیسراون ڈے بھی ہارگیا۔ کینگروزنے5میچوں کی سیریزپربھی قبضہ جمالیا۔

آسٹریلیا کے 267 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی پوری ٹیم 45 ویں اوور میں 186 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔  آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو اوپنر عثمان خواجہ پہلے ہی اوور میں بغیر کوئی رن بنائے کلین بولڈ ہوگئے۔دوسرے آؤٹ ہونے والی کھلاڑی مارش تھے جو 14 رنز بناکر جنید خان شکار بنے۔ تیسری وکٹ کی شراکت میں پیٹرہینڈزکومب اور کپتان فنچ نے شاندار کھیل پیش کیا اور 84 رنز بنائے تاہم 104 کے مجموعی اسکور پر ہینڈز کومب بھی پویلین لوٹ گئے۔  آسٹریلیا کے ایرون فنچ کے90اورمیکس ویل کے71رنز کی بدولتآسٹریلیا نے مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 266 رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے عثمان شنواری،  یاسر شاہ، عماد وسیم، جنید خان، اور حارث سہیل نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

آسٹریلیا کے 267 رنز کے ہدف کے تعاقب میں گرین شرٹس کی جانب سے اننگز کا آغاز امام الحق اور شان مسعود نے کیا لیکن اوپنر جوڑی رنز بنانے میں ناکام رہی اور پہلی وکٹ شان مسعود کی 14 کے مجموعی اسکور پر گری۔ پھر کیا ہوا دیکھتے ہی دیکھتے پاکستانی بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوئی۔  پاکستان کا کوئی کھلاڑی ففٹی نہ بناسکا،امام الحق کے46رنز، عمادوسیم43،عمراکمل36اورشعیب ملک32رنزبناسکے۔ آسٹریلیاکےزامپا نے4اورکمنزنے3کھلاڑیوں کوآؤٹ کیا۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔