الیکشن کمیشن کا سیاسی جماعتوں کے حوالے سے بڑا فیصلہ

الیکشن کمیشن کا سیاسی جماعتوں کے حوالے سے بڑا فیصلہ
24Newshd .


(24 نیوز) الیکشن کمیشن نے تمام سیاسی جماعتوں کے مالی معاملات کی چھان بین کے حوالے سے بڑا فیصلہ کر لیا، الیکشن کمیشن نے تمام سیاسی جماعتوں سے فنڈنگ کے ذرائع مانگ لیے۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے تمام سیاسی جماعتوں سے فنڈنگ کے ذرائع مانگ لئے، الیکشن کمیشن نے تمام رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کے قائدین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام سیاسی جماعتیں سال 2018 میں ہونے والی فنڈنگ کے ذرائع بتائیں،120 سے زائد سیاسی جماعتوں کو نوٹس جاری کیا گیا۔

مراسلے میں کہا گیا کہ سیاسی جماعتیں 15 روز میں فنڈ دینے والوں کے نام اور دیگر تفصیلات جمع کرائیں، الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف، ن لیگ، پیپلز پارٹی، ایم ایم اے، ایم کیو ایم سمیت دیگر جماعتوں کو نوٹس جاری کیا، الیکشن کمیشن تمام جماعتوں کے اکاؤنٹس کی چھان بین کررہا ہے۔

صغراں افضل(ایڈیٹر)