پروفیسر خالد حمید قتل،سیاسی جماعت کا امیدوار قومی اسمبلی گرفتار

پروفیسر خالد حمید قتل،سیاسی جماعت کا امیدوار قومی اسمبلی گرفتار


بہاول پور(24نیوز)پروفیسر خالد حمید کے قتل کی تحقیقات میں پیش رفت، تحریک لبیک پاکستان کے قومی اسمبلی کےامیدوار  کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق  گرفتار ملزم سید ظفر گیلانی کا انسداد دہشت گردی عدالت سے 15 روزہ جسمانی ریمانڈ جاری کردیا گیا ہے، قتل کی تفتیش کے سلسلے میں کہروڑ پکا ، رحیم یار خان ، ڈی جی خان سمیت مختلف شہروں سے 5 افراد کو بھی زیر حراست لیا گیا ہے، أرگناٸزڈ کراٸم سیل کی جانب سےقتل کے محرکات پر تحقيقات جاریہیں، زیر تفتیش افرا سوشل میڈیا لنکس کے ذریعے ٹریس کیا گیا۔

قاتل سٹوڈنٹ خطیب حسین کا امیدوار قومی اسمبلی حلقہ این اے - 187ظفر گیلانی سے رابطہ تھا،گرفتار ملزم ظفر گیلانی کاضلع لیہ سے تعلق ہے ،خطیب حسین پروفیسر کے قتل سے ایک رات قبل وٹس اپ کے ذریعے ظفر گیلانی سے رابطے میں تھا،پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ خطیب حسین کی أخری کال بھی ظفر گیلانی سے ہوٸی ہے۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer