ضلعی ججز کے اختیارات ختم کرنے پر وکلا ناراض،ہڑتال کردی

ضلعی ججز کے اختیارات ختم کرنے پر وکلا ناراض،ہڑتال کردی


کراچی(24نیوز)ضلعی ججز کے اختیارات ختم کرنے کیخلاف کراچی میں وکلا نے ہڑتال کردی،ہائیکورٹ کے گیٹ پر دھرنا بھی دے دیا۔

پاکستان بار کونسل کے اعلان پرسندھ ہائی کورٹ کے وکلا نےعدالتی امورکابائیکاٹ کیا اورسندھ ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے رہنماوں نے عدالتی دروازے پراحتجاجی دھرنابھی دیا ۔

وکلا نے سائلین کےلیے سٹی کورٹ کے دروازےبند کردئیے، عدالتی امورمعطل ہونے کے باعث کورٹ آنے والےسائلیں کومشکلات کاسامناکرناپڑا

نیشنل جوڈیشل پالیسی میکنگ کمیٹی کی جانب سے 22 اے اور بی کے تحت ضلعی ججز سے اختیارات ختم کرنے کے فیصلے کے خلاف بارکونسل نےہڑتال کا اعلان کیاہے ۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer