آصف زرداری،فریال تالپور کی ضمانت منظور



اسلام آباد(24نیوز)اسلام آباد ہائیکورٹ میں سابق صدر آصف علی زرداری اور فریال تالپور کی ضمانت منظور  ہوگئی،قبل از گرفتار ی  ضمانت  12اپریل تک منظور کی گئی۔

درخواست ضمانت پر اسلام آبادہائیکورٹ میں سماعت ہوئی ،کیسز کی تفصیلات جاننے کے لیے ایک درخواست پر بھی ضمانت منظور فریال تالپور کی کال اپ نوٹس سے متعلق درخواست پر ضمانت منظور ہوئی،آصف زرداری تین ضمانتوں کے ضمانتی مچلکے جمع کرائیں گے۔

یاد رہے  آصف علی زرداری ان کی بہن فریال تالپورسمیت پیپلز پارٹی کے متعد د افراد کیخلاف میگا منی لانڈرنگ کیس کی سماعت احتساب عدالت میں زیر سماعت ہے،احتساب عدالت نے دونوں کو 8 اپریل کو طلب کررکھا ہے۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer