فیس بک،انسٹا گرام نے اپنے صارفین پر پابندی لگادی



نیو یارک(24نیوز)سماجی رابطوں کی سب سے بڑی ویب سائٹ فیس بُک نےاپنے صارفین کیلئے فیس بُک اور انسٹاگرام پر مخصوص خیالات کا اظہار کرنیوالوں پر پابندی لگادی۔

سماجی رابطوں کی سب سے بڑی ویب سائٹ فیس بُک کا کہنا ہے کہ اگلے ہفتے سے فیس بُک اور انسٹاگرام پر سفید فام قوم پسند اور علیحدگی پسند عناصر کی تعریف، حمایت اور نمائندگی' کرنے پر پابندی عائد کر دی جائے گی۔فیس بُک  دہشت گرد گروہوں کی جانب سے فیس بُک پر شائع کیے جانے والے مواد کی شناخت کرنے اور اس پر پابندی لگانے کی صلاحیت کو بہتر بنائے گا۔

فیس بک کے وہ صارفین جو ویب سائٹ پر قابل اعتراض الفاظ اور جملوں کی تلاش کر رہے ہوں انھیں فیس بک اُس تنظیم کی ویب سائٹ پر لے جائے گا جو انتہائی دائیں بازو کی انتہا پسندی سے نمٹنے کے لیے کام کر رہی ہے۔‎

یاد رہے نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں دو مساجد پر دہشت گرد کی جانب سے حملوں کی لائیو ویڈیو فیس بُک پر چلانے کے بعد فیس بُک کو کافی دباؤ کا سامنا کرنا پڑا۔ماضی میں فیس بُک نے سفید فام قوم پرست افراد کی جانب سے فیس بُک پر ڈالے جانے والے مواد کو نسل پرستانہ تصور نہیں کیا تھا۔ اس میں فیس بُک کی طرف سے صارفین کو سفید فام نسلی ریاستوں کے قیام کے لیے دیگر صارفین کو دعوت دینے کی اجازت دینا شامل ہے۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer