قومی سلامتی سے متعلق اعلیٰ سطح کا اجلاس،نیشنل ایکشن پلان کا جائزہ لیا گیا

قومی سلامتی سے متعلق اعلیٰ سطح کا اجلاس،نیشنل ایکشن پلان کا جائزہ لیا گیا


اسلام آباد(24نیوز)نیشنل ایکشن پلان کے تحت اب تک کتنی کارروائیاں کی گئیں؟؟پیشرفت پر جائزہ لینے کےلیے وزیراعظم عمران خان کی صدارت میں قومی داخلی سیکیورٹی کمیٹی کااجلاس ہوا،ایف اے ٹی ایف کی سفارشات کا جائزہ بھی لیا گیا۔

وفاقی حکومت نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کےلیے کوشاں،پلان پرپیشرفت سے متعلق وزیراعظم عمران خان کی صدارت میں قومی داخلی سیکیورٹی کمیٹی کا اہم اجلاس ہوا،اجلاس میں نیشنل ایکشن پلان پر پیشرفت اور ایف اے ٹی ایف کی سفارشات کا جائزہ لینے سمیت ملکی داخلی سلامتی کی صورتحال پربات چیت کی گئی۔

وزیرمملکت داخلہ شہریارآفریدی نے نیشنل ایکشن پلان کے تحت جاری کارروائیوں پر بریفنگ دی،مشرقی اور مغربی سرحدوں کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گی،

اجلاس میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی،وزیرخزانہ اسد عمر،وزیرمملکت داخلہ شہریار آفریدی، وزیرمذہبی امور نورالحق قادری، ڈی جی آئی ایس آئی ،ڈی جی آئی بی،چاروں صوبوں کے چیف سیکرٹریز،آئی جیز سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔