پیپلز پارٹی کی خاتون رہنما اسلام آباد سے گرفتار

پیپلز پارٹی کی خاتون رہنما اسلام آباد سے گرفتار


اسلام آباد(24نیوز)پیپلز پارٹی کی خاتون رہنما کواسلام آباد سے گرفتار کرلیا گیا، اسلام آباد پولیس نے پیپلز پارٹی کی رہنما شہزادی کوثر گیلانی کو پکڑا ہے ،ان پر اسلام آباد ہائی کورٹ کے سامنے آصف زرداری اور فریال تالپور کی ضمانت قبل از گرفتاری کی سماعت کے دوران نعرے لگانے اور شور شرابا کرنے کا الزام ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ سابق صدر مملکت آصف زرداری اور فریال تالپور کی ضمانت قبل از گرفتاری کی سماعت کے دوران اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر اداروں کے خلاف نعرے لگانے پر شہزادی کوثر گیلانی کو  حراست میں لیا ہے۔

خاتون رہنما نے الزام عائد کیا کہ پولیس افسران نے ان سے بدتمیزی کی ،پیپلز پارٹی کی خاتون رہنماء شہزادی کوثر گیلانی نے اسلام آباد انتظامیہ کے اسسٹنٹ کمشنر انڈسٹریل ایریا وسیم خان پر دھاوا بول دیا اور جوتا بھی پھینکا۔

خاتون پولیس اہلکاروں نے  جیالی کو پولیس وین میں بٹھا کر تھانے منتقل کیا، آصف زرداری اور فریال تالپور کی پیشی کے موقع پر اسلام آباد ہائی کورٹ میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے اور غیر متعلقہ افراد کو داخل ہونے کی اجازت نہیں تھی۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer