عوام ہماری اصل قوت ہیں، آرمی چیف

 عوام ہماری اصل قوت ہیں، آرمی چیف


24نیوز: آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ پاک فوج نے اندرونی سیکیورٹی خطرات کم کرنے میں اہم کردارادا کیا. عوام ہماری اصل قوت ہیں،ہمیشہ ان کی توقعات پر پورا اتریں گے.

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کےمطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے سدرن کمانڈ ہیڈ کوارٹرز کوئٹہ کا دورہ کیا۔ اس دوران آرمی چیف کو صوبے کی سیکیورٹی کی صورتحال اور نیشنل ایکشن پلان پرعملدرآمد سے متعلق بریفنگ دی گئی جبکہ آپریشن ردالفساد اورخوشحال بلوچستان پروگرام کے تحت جاری ترقیاتی منصوبوں سے بھی آگاہ کیا گیا،اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ بلوچستان پاکستان کا مستقبل ہے،بلوچستان کے عوام اور حکومت کو روشن مستقبل کیلئے ہر ممکن تعاون فراہم کرنا ہمارا فرض ہے۔

آرمی چیف نےکوئٹہ میں انفنٹری اسکول کابھی دورہ کیاجہاں انہوں نے اسکول فیکلیٹی ممبران سے ملاقات کی،اس موقع پرآرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاک فوج نے سرحدوں پر موثر جواب دیا جبکہ اندرونی سیکیورٹی خطرات کم کرنے میں اہم کردارادا کیا،قوم دہشت گردی کے خلاف ہماری خدمات کو تسلیم کرتی ہےاور اس کی بھرپور حمایت کرتی ہے، پاکستانی عوام ہی ہماری اصل قوت ہیں،ہمیشہ پاکستان کے عوام کی توقعات پر پورا اتریں گے۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔