پھلوں کے باشاہ آم کو پال لگا کر کس طرح پکایا جاتا ہے؟


حیدرآباد(24نیوز) پھلوں کے بادشاہ سلامت آم کا ہے ہر کوئی شوقین ، کچے آم کو پال لگا کر کس طرح پکایا جاتا ہے.

ویسے تو آجاتا ہے درخت پر ہر سال لیکن ہوتا نہیں لوگوں سے اس کے پکنے کا انتظار۔ اسی لیے کمیکل کاربائیڈ سے لگائی جاتی ہے اس کی پال اور تین دن میں ہوجاتا ہے بادشاہ اثمار آم تیار .

آم کو مصنوعی طریقے سے پکانے والوں کے مطابق پال سے تیار ہونے والا آم درخت سے پکنے والے آم کی نسبت زیادہ بہتر شکل اور خوش ذائقہ ہوتا ہے،  جبکہ طبی ماہرین درخت کے پکے آم کو کھانے کو ترجیح دیتے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں: پھلوں کا بادشاہ آم، عام آدمی کی پہنچ سے دور

کوٹری بیراج کے اپ اسٹریم میں پانی کی کم آمد اور ڈاؤن اسٹریم میں پانی کا اخراج مکمل طور پر بند ہونے کی وجہ سے رواں سال آم کے باغیچوں کو پانی کی قلت کا سامنا رہا ہے جس کے باعث حیدرآباد سمیت سندھ کے مختلف اضلاع میں آم کی فصل شدید متاثر ہوئی ہے ۔

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔