قبلہ درست کرنے کا وقت آگیا

قبلہ درست کرنے کا وقت آگیا


ریاض( 24نیوز )سورج آج پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 2 بجکر 18منٹ پر عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا جس کی وجہ سے قبلے کی درست سمت معلوم کی جاسکتی ہے۔

 یہ خبر بھی پڑھیں: عید الفطر پر نئے نوٹوں کے حصول کیلئے اسٹیٹ بنک نے آسان طریقہ متعارف  کروادیا
سعودی ماہر فلکیات کے مطابق سورج خانہ کعبہ کے متوازی  آ جائے گا، یعنی ایک ہی خط عمود پر واقع ہوگا جس کی وجہ سے خانہ کعبہ کا سایہ دکھائی نہیں دے گا، پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق دوپہر 2 بج کر 18 منٹ پر سورج خانہ کعبہ کے عین اوپر ہوگا جس سے کسی قطب نما کے استعمال کے بغیر قبلہ درست سمت معلوم کی جا سکتی ہے۔