منظور آفریدی کی بطور نگران وزیر اعلیٰ خیبر پی کے نامزدگی مشکوک ہوگئی

منظور آفریدی کی بطور نگران وزیر اعلیٰ خیبر پی کے نامزدگی مشکوک ہوگئی


لاہور( 24نیوز )خیبر پی کے،سندھ کی اسمبلیاں آج تحلیل ہوجائینگی ،کل سے نگران وزرائے اعلیٰ ان صوبوں کے انتظامات سنبھال لیں گے،جبکہ قومی ،پنجاب اور بلوچستان کی اسمبلیاں بھی 31مئی سے پہلے تحلیل ہوجائینگی،خیبر پی کے کے نگران وزیر اعلیٰ کا اعلان کردیا گیا ،سندھ میں آج اعلان ہوگا جبکہ پنجاب میں نگراں وزیراعلیٰ کے انتخاب کیلئے وزیراعلیٰ شہباز شریف اوراپوزیشن لیڈر میاں محمودالرشیدکی ملاقات ملتوی ہوگئی، آج ہونے والی ملاقات اب کل ہوگی۔

یہ خبر بھی پڑھیں:  نگران وزیراعظم کا اعلان ہوگیا
تفصیلات کے مطابق ادھر سندھ میں نگراں وزیراعلیٰ کے پرغور کیلئے وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ اوراپوزیشن لیڈرخواجہ اظہارکی ملاقات آج ہونے کا امکان ہے،بلوچستان میں نگراں وزیراعلیٰ کے معاملے پر ڈیڈلاک برقرار ہے جس کے بعد معاملہ پارلیمانی کمیٹی کے پاس جانے کا امکان ہے۔
نگراں وزیراعلیٰ کیلئے وزیراعلیٰ بلوچستان اورقائدحزب اختلاف میں تین ملاقاتیں ہوچکی ہیں ، ملاقاتوں میں نگراں وزیراعلیٰ کےلیے 5نام شارٹ لسٹ کیے جا چکے ہیں،نگراں وزیراعلیٰ کے لیے حکومت نے 3جبکہ حزب اختلاف نے دو نام تجویز کیے ہیں۔
حکومت کی جانب سے پرنس احمد علی، کامران مرتضیٰ اور علاﺅ الدین مری کے نام تجویز کیے گئے جبکہ حزب اختلاف کی جانب سے اشرف جہانگیر قاضی اور اسلم بھوتانی کے نام سامنے آئے تھے۔

پڑھنامت بھولئے: فاٹا کا خیبر پختونخوا میں انضمام، قومی و صوبائی اسمبلیوں اور سینیٹ نے توثیق کردی

دوسری جانب کراچی میں سندھ اسمبلی اور صوبائی کابینہ کے آخری اجلاس آج ہو رہے ہیں،سندھ اسمبلی کا آخری اجلاس اسپیکر آغا سراج درانی کی زیر صدارت ہوگا، تمام سیاسی جماعتوں کے پارلیمانی لیڈر سندھ اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کریں گے، جبکہ فوٹو سیشن کے ساتھ اسپیکر ارکان اسمبلی میں اسناد تقسیم کریں گے۔سندھ کابینہ کا آخری اجلاس وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ کی زیر صدارت ہوگا جبکہ آج رات 12 بجے سندھ اسمبلی تحلیل ہو جائے گی۔

ذرائع کے مطابق وزیر اطلاعات خیبر پی کے شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ نگران وزیر اعلیٰ خیبر پی کے کیلئے منظور آفریدی کا نام فائنل نہیں ہوا تھا اور نہ ہی ڈراپ کیا گیا ہے،ان کا کہنا ہے کہ اپوزیشن سے مشاورت کے بعد دیگر ناموں پر غور کیا جائے گا۔