عام انتخابات: سینٹ قائمہ کمیٹی برائے داخلہ ہر ممکن مدد کیلئے تیار ہ


اسلام آباد( 24نیوز )سینٹ قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے اجلاس میں سیکرٹری الیکشن کمیشن آف پاکستان قائمہ کمیٹی کو آنے والے الیکشن کے دوران سیکورٹی پر بریفنگ دی گئی،چیئرمین کمیٹی نے سکیورٹی کے حوالے سے ہر ممکن مدد کی یقین دہائی کرا دی۔
چیئرمین کمیٹی سینٹر رحمان ملک کا کہنا تھا کہ الیکشن نازک حالات میں آ رہے ہیں، پولنگ سٹیشنز کی سیکورٹی کو ہم نے ممکن بنانی ہے، الیکشن کمیشن کو جہاں جہاں ہیلی کاپٹر کی ضرورت ہو تو کمیٹی ساتھ دیگی، یہ کمیٹی الیکشن کمیشن کی ہر ممکن مدد کیلئے تیار ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  جسٹس (ر)ناصر الملک ملک کے ساتویں نگران وزیر اعظم نامزد
سیکریٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کو عام انتخابات کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ لازمی ووٹنگ کے لیے ہمارے پاس قانون نہیں ہے ،انتخابات میں پچاسی ہزار پولنگ اسٹیشن ہیں ،ملک میں 20 ہزار حساس پولنگ اسٹیشنز ہیں ،اگر ہر پولنگ اسٹیشن پر پولیس کے پانچ اہلکار تعینات کریں تو ہمیں ساڑھے 3 لاکھ پولیس اہلکار چاہئے ہوں گے۔
سیکریٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب نے یہ بھی بتایا کہ الیکشن میں فوج کی تعیناتی کا مطالبہ سامنے آ رہا ہے انکا کہنا تھا کہ زاتی رائے ہے کہ بین الاقوامی سطح سے الیکشن سبوتاڑ کرنے کی کوشش کی جائے گی ،اس معاملے پر ان کیمرا بریفنگ دے سکتا ہوں۔

اظہر تھراج

صحافی اور کالم نگار ہیں،مختلف اخبارات ،ٹی وی چینلز میں کام کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں