کراچی:گھر میں آگ لگنے سے ایک ہی خاندان کے 8 افراد جل گئے


کراچی ( 24نیوز ) کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاون ملنگ گوٹھ میں رات گئے گھر میں آگ لگنے سے ایک ہی خاندان کے 8 افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے،پولیس کے مطابق گھر کے کفیل علی بخش کا کہنا ہے کہ آگ مبینہ طور پر اسکی بیوی گلزارہ بی بی نے ہی لگائی ہے جس کا ذہنی توازن ٹھیک نہیں تھا،،واقعے میں جاں بحق ہونے والوں کی نمازِ جنازہ ادا کردی گئی۔

 یہ بھی پڑھیں:  کراچی والوں کیلئے مردے مسئلہ بن گئے

کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاون ملنگ گوٹھ میں پیش ایا افسوس ناک واقعہ،گھر میں آگ لگنے سے جھلس کر  خاتون گلزارہ بی بی سمیت 7 بچے جھلس کر جاں بحق،، مرنے والے ایک ہی خاندان کے تھے،،، آٹھوں افراد کی نمازِ جنازہ ادا کرکے،، حب ریور روڈ قبرستان میں تدفین کردی گئی۔
مرنے والوں میں والدہ گلزارہ بی بی، اسکے بچے نازیہ، ظفر، نائلہ، ریحان، رقیہ، طیب اور اقصیٰ اور سائیں داد شامل ، واقعے میں بچ جانے والے لڑکے نے بتایا کہ والدہ کی دماغی حالت ٹھیک نہیں تھی، جب آگ لگی تو گھر اندر سے بند تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گھر کے کفیل گلزارہ بی بی کے شوہر علی بخش نے بتایا ہے کہ آگ اسکی بیوی نے لگائی ہے ،ہر زاویے سے تفتیش کی جارہی ہے،، زخمی، پڑوسیوں اور علی بخش کے بیانات کا جائزہ لیا جارہا ہے۔

اظہر تھراج

صحافی اور کالم نگار ہیں،مختلف اخبارات ،ٹی وی چینلز میں کام کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں