اداکارہ "میرا "کنواری نہیں ہیں ، عدالت نے فیصلہ سنا دیا


لاہور(24نیوز) لاہورکی فیملی عدالت نے میرا کی عتیق الرحمن کے خلاف تکذیب نکاح کی درخواست مسترد کر دی.

لاہور کی فیملی عدالت نے میرا کو شادی شدہ قرار دے دیا ۔ لاہورکی فیملی عدالت نے میرا کی عتیق الرحمن کے خلاف تکذیب نکاح کی درخواست مسترد کر دی. فیملی عدالت کے جج بابر ندیم نے فیصلہ سنایا۔ عدالت کا مزید کہنا تھا کہ دونوں کے درمیان تنازع ایک گھر سے شروع ہوا۔

واضح رہے کہ ادکارہ میرا نے عتیق الرحمان کے نکاح نامے کو چلینج کر رکھا تھا ۔ فیملی عدالت میں میرا نے جولائی 2009 میں عتیق الرحمن کے خلاف تکذیب نکاح کی درخواست دائر کی.

یہ بھی پڑھیں: عیدالفطر پہ پاکستان میں بھارتی فلموں پر پابندی عائد

 کیس کی سماعت کے دوران نکاح خواں بھی عدالت میں پیش ہوئے تھے اور تصدیق کی تھی کہ انہوں نے عتیق الرحمان اور میرا کا نکاح پڑھایا تھا ۔اداکارہ کے وکیل کا دعوی تھا کہ عتیق اس کا شوہر نہیں ہے اور وہ صرف  شہرت پانے کیلئے خود کو میرا کا شوہر ثابت کرنا چاہتا ہے۔
 

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔