لارڈز ٹیسٹ میں کامیابی کے باوجود قومی ٹیم کو جرمانے کا سامنا


لندن (24نیوز) لارڈز ٹیسٹ میں کامیابی کے باوجود قومی ٹیم کے کپتان اور کھلاڑیوں کو سلو اوور ریٹ پر آئی سی سی نے جرمانہ کردیا ، لارڈزٹیسٹ کے اختتام پر آئی سی سی نے کھلاڑیوں کی نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی ، ٹاپ ٹین بلے بازوں اور باؤلرز کی فہرست میں کوئی پاکستانی شامل نہیں۔
لارزٹیسٹ میں تاریخی کامیابی حاصل کرنے والی پاکستانی ٹیم کو بڑا دھچکا ، کپتان سرفراز احمد سمیت ٹیم کے تمام کھلاڑیوں کو سلو اوور ریٹ پر جرمانے کا سامنا  کرنا پڑگیا۔ آئی سی سی میچ ریفری جیف کرو نے لارڈز ٹیسٹ میں سلو اوور ریٹ پر قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کو میچ فیس کا 60فی صد جبکہ ٹیم کے باقی کھلاڑیوں کو 30فی صد جرمانہ کیا ہے ۔
کپتان سرفراز احمد کو مستقبل میں محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اگر اگلے چھ ماہ میں دوبارہ قومی ٹیم کا اوور ریٹ سلو ہوا تو کپتان سرفراز احمد کو ایک میچ کی پابندی کا سامنا کرنا پڑے گا ۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان نے پہلے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی 
ادھر آئی سی سی نے لارڈز ٹیسٹ میں پاکستان کی تاریخ ساز کامیابی کے بعد آئی سی سی نے کھلاڑیوں کی نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی ،نئی رینکنگ کے مطابق کوئی پاکستانی بلے باز یاباؤلر ٹاپ ٹین میں شامل نہیں ہے ۔
لارڈز ٹیسٹ کے ہیرو محمد عباس اپنے کیرئیر بیسٹ ریٹنگ 20ویں نمبر پر پہنچ گئے جبکہ بلے بازوں میں اظہر علی کی بارہویں پوزیشن ہے ، رینکنگ میں آسٹریلیا کے معطل کپتان سٹیو اسمتھ جبکہ باؤلرز میں جنوبی افریقا کے ربادا پہلے نمبر پر براجمان ہیں۔

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔