اسد درانی کانام ای سی ایل میں ڈالنےکیلئے پاک فوج کا مجازاتھارٹی سے رابطہ


راولپنڈی( 24نیوز )پاک فوج نے لیفٹیننٹ جنرل (ر) اسددرانی کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کےلئے مجاز اتھارٹی سے رابطہ کرلیا ہے، آئی ایس پی آر کے مطابق آئی ایس آئی کے سابق سربراہ اسد درانی کے خلاف انکوائری کا حکم دیاہے۔
تفصیلات کے مطابق آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سابق لیفٹیننٹ جنرل کو کتاب لکھنے کے معاملے پر وضاحت کےلئے جی ایچ کیو طلب کیا گیا تھا۔


آئی ایس پی آر کے مطابق اسددرانی کے خلاف کتاب لکھنے کی معاملے کی تحقیقات کےلئے کورٹ آف انکوائری کا حکم دیا ہے ،جس کے سربراہ حاضر سروس لیفٹیننٹ جنرل ہوں گے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ  پاکستان کی خفیہ ایجنسی انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کے سابق سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ اسد درانی کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے لیے مجاز اتھارٹی سے رابطہ کر لیا گیا ہے۔

اظہر تھراج

صحافی اور کالم نگار ہیں،مختلف اخبارات ،ٹی وی چینلز میں کام کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں