متنازعہ جزائر کے قریب جہاز بھیجنے پر چین کی امریکا کو وارننگ

متنازعہ جزائر کے قریب جہاز بھیجنے پر چین کی امریکا کو وارننگ


24نیوز : متنازعہ جزائر کے قریب جہاز بھیجنے پر چین نے امریکا کو وارننگ دے دی۔ چین نے متنازعہ جزائر کے قریب 2 جنگی بحری جہاز بھیجنے پر امریکا کو خبردار کیا ہے کہ وہ انہیں فوری طور پر واپس بلا لے۔

تفصیلات کے مطابق چین نے متنازعہ جزائر کے قریب 2 جنگی بحری جہاز بھیجنے پر امریکا کو خبردار کیا ہے کہ وہ انہیں فوری طور پر واپس بلا لے۔ چینی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ امریکا نے چین کی خودمختاری کی سنگین خلاف ورزی کی ہے۔دو ہفتے پہلے ہی چینی فضائیہ نے کہا تھا کہ اس کے بمبار طیاروں کو پہلی بار جنوبی بحیرہ چین میں بھجوایا ہے، جس پر امریکا نے تشویش کا اظہار کیا تھا۔

 یہ بھی پڑھیں:بھارتی فوج کی درندگی انتہا کو پہنچ گئی،پانچ کشمیر یوں کو گرفتار کرکے گولیاں ماردیں

 دوسری جانب برطانیہ میں ایک رات کے دوران 20 ہزار سے زائد بار آسمانی گرنے کا نیا ریکارڈ قائم ہوگیا، آسمانی بجلی سے لندن کے سٹیسٹیڈ ائیرپورٹ کاسسٹم بری طرح متاثر ہوا، درجنوں پروازیں منسوخ ہونے سے مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا، برمنگھم میں بھی شدید بارشوں کے بعد متعدد علاقے زیرآب آگئے ہیں۔

پڑھنا نہ بھولیں:امریکی ایوان کے نمائندگان نے ٹرمپ کے ہاتھ باندھ دیئے

 روس کے شہر سینٹ پیٹرزبرگ کو آباد ہوئے ساڑھے تین سو سال بیت گئے ہیں۔ اس سلسلے میں تقریبات جاری ہیں۔ ہاتھیوں کی پریڈ دیکھنے ہزاروں افراد امڈ آئے۔ اس موقع پر سرکس کے فنکاروں نے کرتب بھی دکھائے۔ چین کے صوبے جیلین میں 5.7 شدت کا زلزلہ آیا جس سے ڈیڑھ ہزار سے زائد عمارتوں کو نقصان پہنچا تاہم رات گئے آنے والے اس زلزلے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

یہ خبر ٖرور پڑھیں:امریکی وزیر خارجہ نے پاکستان پر نیا الزام لگا دیا

 ادھر ایتھوپیا کے شمالی علاقے اورومیا میں طوفانی بارشوں کے بعد لینڈ سلائیڈنگ ہوئی جس سے درجنوں گھر مٹی تلے دب گئے۔ واقعہ میں 23 افراد جان سے گئے جبکہ متعدد جانور بھی ہلاک ہوگئے۔ علاقے میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔یوگنڈا کے علاقے کیریان ڈونگو کے مقام پر ٹریفک حادثے میں 16 بچوں سمیت 48 افراد ہلاک ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق مسافر بس ٹریکٹر سے ٹکرانے کے بعد ایک اور ٹرک سے جا ٹکرائی جس کی وجہ سے ٹرک الٹ گیا۔ عینی شاہدین کے مطابق حادثہ ٹریکٹر کی ہیڈ لائٹس بند ہونے کی وجہ سے پیش آیا۔