لیگی کارکن کی گارڈز نے چھترول کی، نواز شریف نے گلے لگا لیا


لاہور(24نیوز) یومِ تکبیرکی تقریب میں بدنظمی، مریم نواز اور نواز شریف سے ہاتھ ملانے کی کوشش پر سکیورٹی اہلکاروں نے لیگی کارکن پر دھاوا کھول دیا۔

لاہور میں مسلم لیگ ن کے زیر اہتمام یوم تکبیر کی تقریب جاری تھی اور سٹیج پر سابق وزیراعظم نواز شریف ،شہباز شریف مریم نواز  سمیت دیگر رہنما سٹیج پر بیٹھے ہوئے تھے  کہ  بدنظمی دیکھنے میں آئی ، کارکن نے نوازشریف اور مریم نواز سے ہاتھ ملانے کی کوشش   کی لیکن سیکورٹی حکام نے کارکن کو پکڑ کرتشددکرڈالا۔کارکن کی  پٹائی پر مریم نواز ہکا بکا رہ گئیں، مریم نواز گارڈز کو روکتی رہیں۔

یہ بھی پڑھیں: عابد شیر علی نے قانون کے رکھوالوں پر ہاتھ اٹھا دیا

وہاں پر موجود سعد رفیق نے اس شخص کی پہچان کی اور پھر اس سے معذرت بھی کی گئی ۔لیگی کارکن کو بعد ازاں نواز شریف کے ساتھ گلے  ملوایا گیا ۔گلے ملنے کے بعد اس شخص نے میاں نواز شریف کے حق میں نعرہ بھی لگائے۔ 

 دوسری جانب یوم تکبیر کےحوالےسے ہونے والی تقریب میں لیگی کارکنان آپس میں بھی الجھتے رہے۔ مسلم لیگ ن کی یوم تکبیر کے حوالےسے تقریب بھی  کارکنان کی  تلخ کلامی اور لڑائی جھگڑوں  کی نذر ہو گئی۔
  

 

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔