نگران وزیر اعظم کےاعلان کے بعد اسٹاک ایکسچینج میں تیزی

نگران وزیر اعظم کےاعلان کے بعد اسٹاک ایکسچینج میں تیزی


24نیوز: نگران وزیر اعظم کے نام کے اعلان نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی مندی کو تیزی میں بدل دیا، کاروبار بھی 27 فیصد زیادہ ہوا۔

تفصیلات کے مطابق اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر ہنڈرڈ انڈیکس میں تقریبا دو سو پوائنٹ کی کمی دیکھی گئی، تاہم حکومت اور اپوزیشن کی طرف سے نگران وزیر اعظم کے نام کے اعلان نے مندی کو تیزی میں بدل دیا۔ اور ہنڈرد انڈیکس ساڑھے چار سو پوائنٹ اوپر چلا گیا، تاہم پرافٹ تیکنگ کے باعث کاروبار کے اختتام پر انڈیکس چونسٹھ پوائنٹ کے اضافے سے بیالیس ہزار ایک سو اڑتیس پر بند ہوا، تین سو تینتالیس کمپنیوں کے شئیرز کا کاروبار ہوا۔

یہ بھی پڑھیں:موجودہ حکومت نے پاکستان کے ہر شہری کو کتنا مقروض کر دیا؟ جاننے کیلئے خبر پڑھیں

  ایک سو ترانوے کی قیمت میں اضافہ اور ایک سو اٹھائیس کی قیمت کم ہوئی۔ مجموعی طور پر تیرہ کروڑ ترانوے لاکھ شئیرز کا کاروبار ہوا، شئیرز کی مجموعی مالیت میں تیس ارب چھیاسٹھ کروڑ روپے کا اضافہ رکارڈ کیا گیا۔